۱۲ آذر ۱۴۰۳ |۳۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Dec 2, 2024
استقبالِ ایامِ فاطمیہ کے سلسلے میں آل شیعہ علماء راجستھان کا تبلیغی دورہ مکمل

حوزہ/ آل شیعہ علماء راجستھان کے صدر مولانا سید کاظم علی زیدی صاحب نے حسبِ سابق امسال بھی استقبالِ ایامِ فاطمیہ کے عنوان سے مختلف شیعہ بستیوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد جنابِ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی معرفت اور خطبہ فدک کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،راجستھان/ آل شیعہ علماء راجستھان کے صدر مولانا سید کاظم علی زیدی صاحب نے حسبِ سابق امسال بھی استقبالِ ایامِ فاطمیہ کے عنوان سے مختلف شیعہ بستیوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد جنابِ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی معرفت اور خطبہ فدک کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

مولانا کاظم علی زیدی نے اپنے تبلیغی دورے کے دوران راجستھان کی شیعہ بستیوں گواڑیا، سورج پورہ، موتی پورہ، راجوسی، رواڑی، بھوکر، دھولپور، باڑی، مورینہ، کوٹہ، گنگا نگر، آبو روڈ، باسن، روپن گڑھ اور بدالی کھیڑا، بھیلواڑا میں مجالسِ عزا سے خطاب کیا۔

مولانا نے ان مجالس میں خاص طور پر جنابِ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے اسماء مبارکہ کی شرح بیان کی اور خطبہ فدک کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔

مبلغین راجستھان کے لیے خصوصی ہدایات:

مولانا نے راجستھان کے مبلغین کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے "نو آسمانی نام" پر مشتمل کتاب، جو حجۃ الاسلام مولانا سید علی افضل زیدی صاحب کی تالیف ہے، فراہم کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مبلغین ان مجالس میں اس کتاب سے استفادہ کریں گے۔

کوئز فاطمی کا انعقاد:

مولانا کاظم علی زیدی کے دورے کے دوران مختلف بستیوں میں بچوں کے لیے "کوئز فاطمی" کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں شریک بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

مولانا نے اس تبلیغی دورے کو ایامِ عزا کی تیاری کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے عوام الناس میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی معرفت مزید اجاگر ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .